زیادہ پوچھے گئے سوالات

 درس نظامی نیٹ ورک آنلائن علم دین سکھانے کا عالمی پلیٹ فارم ہے جوکہ مکمل اپنا نظام تعلیم رکھتا ہے جو تمام مقامی اور بین الاقوامی طلباٗ و طالبات کے لئے تعلیمی کورسز کا اہتمام کراتا ہے مفتی سید طلحہ قاضی کی سرپرستی و تدریس میں یہ ںظام کام کرتا ہے ، درس نظامی نیٹ ورک کا حصہ بننے والے علماٗ و طلباٗ کے لئے ادارہ جہاں انکی تعلیمی ضروریات کاخیال رکھتا ہے وہیں انکو فراغت کے بعد تدریس کا  موقع بھی دیتا ہے عالمی پلیٹ فارم پر ۔

درس نظامی نیٹ ورک اہل سنت والجماعت کے مسلک پر ہے موجودہ دیوبندی یا بریلوی نسبتوں پر ادارہ کسی بھی بزرگ کی تقلید شخصی کا قائل نہیں ہے افراط تفریط سے پاک خالص منھج صحابہ و تابعین سلف صالحین کے روحانی فیض کے سائے میں ادارہ کام کرتا ہے ۔ اور فقہی احتیاج مذھب امام اعظم ابوحنیفہ رح سے پوری کرتا ہے ۔

درس نظامی نیٹ ورک کسی فرقے کی نمائدگی نہیں کرتا ، تمام اہل حق بزرگوں کا ادب انکی علمی و روحانی کاوشوں کو تسلیم اور انکی خطاوں سے برائت کرتا ہے ۔

 پڑھانے کا طریقہ یہ ہیکہ : ابتدائی طلباٗ کے گروپ میں داخلے کے بعد مقررہ وقت پر سبق براہ راست استاد سے سنیں بذریعہ کالنگ سوفٹ ویئر(جسکی ترتیب داخلہ مکمل ہونے کے بعد سمجھا دیا جائے گا) ۔

کسی عذر کی صورت میں سبق رہ جائے تو سبق کی ریکارڈنگ بھی لی جاسکتی ہے ۔

مروجہ درس نظامی کے نصاب کے ساتھ مکمل عالم دین کا کورس اگر طالب علم محنت سے پڑھے تو 8 سال کا ہے ۔

البتہ درس نظامی نیٹ ورک کی منتخب کتب جوکہ علمی ضروریات کو پورا کرسکتی ہیں کا کورس 4 سال میں کرایا جاتا ہے

جی بلکل ، کامیابی سے تکمیل کورس پرطلباؑ و طالبات کے لئے درس نظامی عالمی نیٹ ورک کی جانب سے سند جاری کی جاتی ہے ۔

بنیادی طور پر علم دین کی کوئی فیس نہیں ہے ، یہ سو فیصد فی سبیل اللہ پڑھایا جاتا ہے لیکن ہر طالب علم کو اپنی وسعت کے اعتبار سے ادارے سے تعاون کی مد میں کچھ مخصوص ہدیہ جمع کرانا ضروری ہے

درس نظامی نیٹ ورک کا حصہ بننے کے لئے چند ضابطوں پر حلفیہ دستخط ضروری ہیں

پہلا ضابطہ  تو یہ ہیکہ طالب علم سبق کی پابندی کرے اور تکمیل کرے

دوسرے یہ کہ ہمارے روحانی سلسلے میں بیعت کرے اور ھدایات کی پابندی کرے

تیسرے یہ کہ ہر طرح کی غیر شرعی مصروفیات کو ترک کرکے علم دین اور تبلیغ دین کے لئے اپنے کو وقف کرنا ہوگا

اسکے علاوہ وقتا فوقتا ملنےوالی ھدایات پر عمل کرنا ہوگا

سبق کے اوقات مختلف رہتے ہیں داخلوں کی نوعیت کے اعتبار سے ، لہذا داخلے سے پہلے کنفرم کرلیں ۔

   https://darsenizami.net/admission :  سب سے پہلےداخلہ فارم فل کردیں

http://wa.me/923132020392   :   فارم فل کرنے کے بعد اس نمبر پر واٹسیپ کردیں

واٹسیپ پر ہی آپکا چھوٹا سا انٹرویو ہوگا اگر آپ ادارے کے معیار پر پورے اترے تو آپکو انرول کردیا جائے گا ۔

اگر آپکا مطلوبہ سوال مزکور نہیں ہے تو اس فارم کے ذریعے سوال پوچھیں